Tuesday, October 20, 2015
0
During urination or bath, I saw his penis poured out some sticky fluid is a disease
سوال: پیشاب کرنے یا غسل کرنے کے دوران ،میں نے اپنے عضو تناسل سے کچھ چپچپی رطوبت نکلتے ہوئے دیکھی ہے۔کیا یہ ایک بیماری ہے؟
جواب: زیادہ تر صورتوں میں یہ رطوبت منی ہوتی ہے ۔یہ کیفیت پراسٹیٹ غدود کی سُوجن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔پراسٹیٹ غدود مَردانہ جنسی غدود ہوتا ہے جو مثانے کے نیچے واقع ہوتا ہے اور اِ سکے ذریعے منی بنتی ہے ۔ مَردانہ جرثومے انزال کے دوران منی میں تیرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔
بعض مَردوں میں ،جنہیں اکثر و بیشتر انزال ہوتا ہے (مثلأٔ ایسے مَرد جو اکثر وبیشتر خود لذّتی کا عمل کرتے ہیں) تو ایسی صورت میں پراسٹیٹ غدود کا فعل تیز ہوجاتا ہے ،پھر یہ غدود منی سے بھر جاتا ہے ، اِس کے بعد جب متعلقہ فرد پیشاب کرتا ہے تو اُس کا مثانہ جب پیشاب کے اختتام پر آخری چند قطرے خارج کرتے ہوئے در حقیقت پراسٹیٹ غدود پر دباؤ پڑنے کا سبب بن جاتا ہے اور اِس طرح منی کے چند قطرے باہر نکل آتے ہیں ۔اُکڑوں بیٹھنے کی صورت میں یہ کیفیت زیادہ پیدا ہوتی ہے کیوں کہ اس صورت میں پراسٹیٹ غدود پر دباؤ پڑتا ہے۔ آپ خود مشاہدہ کریں کہ یہ منی ھے یا پیپ اگر پیپ ھے تو علاج لازم ہے۔ منی کی صورت میں ٹھنڈی اشیاء کے استعمال سے
یہ کیفیت چند ماہ میں خود بخود ختم ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ کیفیت جاری رہتی ہے تو آپ کو کسی اچھے یورولوجسٹ سے مشورہ کرنا چاہئے۔ مستقل قبض ہونے کی وجہ سے حاجت کے دوران زور لگانے کی وجہ سے بھی قطرے خارج ہوسکتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 Responses to “During urination or bath, I saw his penis poured out some sticky fluid is a disease”
Post a Comment