Tuesday, October 20, 2015
0
Is a disease most often be wet
سوال: کیا اکثرو بیشتر احتلام ہونا ایک بیماری ہے؟
جواب:احتلام ہونا ایک فطری عمل ہے خاص طور پر نوجوانی کے دِنوں میں ۔مگر بعض مَردوں کو احتلام ہر دوسرے یا تیسرے دِن ہوجاتا ہے یہ مرض ہے اس کا علاج لازم ہے ۔اور بعض کو غالبأٔ ہفتے میں ایک باریا مہینے میں ایک بار یا شاید کبھی نہیں ۔یہ فرق ہونا ایک نارمل بات ہے ۔لہٰذا آپ کواِس حوالے سے ، فکرمند نہیں ہونا چاہئے ۔ زیادہ تر صورتوں میں وقت گزرنے کے ساتھ یا کسی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی صورت میں، احتلام ہونے کی تعدا د میں کمی آجاتی ہے ۔اس مرض کے علاج کے لیے
سوال :لیکوریا کیا ہے؟ کیا یہ بانجھ پن کا سبب بنتا ہے؟
ہر عورت کی فُرج میں سے کچھ رطوبتوں کا اخراج ہوتا ہے ۔کیمیائی توازن قائم رکھنے کے لئے ،یہ اخراج ،فرج کا نارمل دفاعی نظام ہوتا ہے ۔اور اِس اخراج کے ذریعے فُرج کے عضلات کی نارمل لچک بھی قائم رہتی ہے۔تاہم اگر اِس اخراج کی مقدار واضح طور پر بڑھ جاتی ہے اور یہ سفید رنگ کی گاڑھی رطوبت بن جائے تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔یاد رکھئے کہ، اگر فُرج سے ہونے والے اخراج کا رنگ زردی مائل ہو اور اِس کی بُو ناگوار ہو تو اِسے لیکوریا کہا جاتا ہے ۔ممکن ہے کہ یہ کسی انفکشن یا سرطان کی علامت ہو۔کئی مرتبہ لیکوریاکی وجہ سے سوزاک ہوجاتا ہے ۔ کچھ کیسز میں لیکوریا کی وجہ سے بیضے ضائع ھو جاتے ہیں اور یہ مردانہ سپرمز کی ھلاکت کا سبب بھی بنتا ہے۔لیکوریا کی وجہ سے رحم کا ورم ہوجاتاھے۔
لیکوریا کا سب سے زیادہ اہم سبب ہارمون ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم توازن ہوتے ہیں۔ایسٹروجین ایک زنانہ جنسی ہارمون ہوتا ہے جو جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرتا ہے ۔ایسٹروجین اور دِیگر ہارمونی عدم تواز ن بانجھ پن (حاملہ ہونے کی صلاحیت نہ ہونا)کا سبب بن سکتے ہیں ۔لہٰذا لیکوریا کی وجہ سے حمل قائم ہونے میں دشواری پیدا نہیں ہوتی بلکہ لیکوریا کے اسباب ،حمل قائم کرنے میں دشواری کا سبب بنتے ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 Responses to “Is a disease most often be wet”
Post a Comment